بالآخر ایران نے آئل ٹینکر قبضہ میں لینے کی اصل حقیقت بتا دی

لاہور نیوز 42 ( ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق ایران نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کی جانب سے وارننگ نہیں سنی گئی جس پر اس قبضے میں لیا گیا ۔

مزید جانیئےن لیگ کے لوگوں کومسلسل ہراساں کیا جارہا۔۔۔۔۔ مصدق ملک خوفزدہ

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کا ماہی گیروں کی ایک کشتی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا تھا، جس کے بعد اسے رکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے وارننگ نظر انداز کردی۔ برطانوی آئل ٹینکر کی جانب سے وارننگ کونظر انداز کئے جانے کے بعد بعد ایرانی گارڈز نے اس پکڑ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹینکر کو بندر عباس کی بندر گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس ٹینکر اور عملے کے ارکان کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائیگا جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں۔

Related posts

One Thought to “بالآخر ایران نے آئل ٹینکر قبضہ میں لینے کی اصل حقیقت بتا دی”

Leave a Comment