امجدصابری کی صاحبزادی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔

بھارت، پٹرول نہ ملنے پر شہری نے احتجاجاً پمپ مالک کے دفتر میں سانپ چھوڑ دیے
لاکھوں دلوں پر راج کر نے والے معروف قوال امجد صابری مرحوم کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیوز انسٹاگرام پر شئیر کیں  جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں ۔ حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور صرف چند ماہ میں اُن کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد ہوگئے ہیںجبکہ ٹک ٹاک پر 51 ہزار سے زائد فالوورز ہوچکے ہیں۔ حورین  کا انسٹاگرام حیرت انگیز خوبصورت  تصاویر سے  بھرا ہوا ہے اوران کے فینزکی تعداد میں بھی  بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

حورین صابری نے فادرزڈے کے موقع پر اپنے والد کے ساتھ بچپن کی  یادگار تصاویر بھی شئیر کی  ہیں ۔

View this post on Instagram

Happy Father’s day❤️🌍

A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._) on

واضح رہے کہ  قوال امجد صابری کراچی میں  16 رمضان 22 جون 2016 قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا کہ امجد صابری کے گھرانے سے ان کی کوئی اولاد منظر عام پر آئی ہے ۔

Related posts

One Thought to “امجدصابری کی صاحبزادی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں”

Leave a Comment