نواز شریف نے اپنے بھائی کو آج ہی اے پی سی تاریخ دینے کا کہا تھا : عارف حمید بھٹی

لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے آج بلاول بھٹو سے ملاقات سے قبل اپنے نواز شریف سے رابطہ کیا، جس میں نواز شریف نے آج ہی اے پی سی کی تاریخ دینے کا کہا تھا۔

لاہور: لیڈی کانسٹیبل کو کس ٹک ویڈیو پر نوکری سے برطرف کیا گیا تھا؟

جی این این کے پروگرام ”خبر ہے “ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ آج جب شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے سے پہلے لندن میں اپنے بھائی نواز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں بلاول سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ نواز شریف نے اس موقع پر جا رحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے آج ہی آل پارٹیز کانفرنس کی حتمی تاریخ دینے کاکہا جس پر شہباز شریف نے انکار کر دیا۔

عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ میں آج اے پی سی کی تاریخ نہیں دے سکتا میری بات چل رہی ہے اور عید سے پہلے مریم نواز کے معاملے پر ایک اہم ملاقات ہونی ہے۔ 

Related posts

One Thought to “نواز شریف نے اپنے بھائی کو آج ہی اے پی سی تاریخ دینے کا کہا تھا : عارف حمید بھٹی”

  1. […] نواز شریف نے اپنے بھائی کو آج ہی اے پی سی تاریخ دینے کا ک… […]

Leave a Comment