باجوڑ: سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

پی ٹی وی کی نشریات 10 اگست سے بند ہونے کا امکان لیکن کیوں ؟ حیران کن خبر آ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان کی جانب سے پاکستان سے افغان فوجی کے علاج معالجہ کی درخواست کی گئی تھی جسے پاکستان نے قبول کیا تھا۔ گزشتہ روز افغانی فوجی کو علاج معالجہ کے بعد افغانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

چند روز قبل بھی باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور7 زخمی ہوئے تھے۔سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا تھا جب کہ شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کی گئی تھیں۔

Related posts

One Thought to “باجوڑ: سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید”

Leave a Comment