ہ ڈاکٹرز حضرات کورونا وائرس کے مریضوں کو جان بوجھ کر ڈونیشن کی وجہ سے مار رہے ہیں۔کوکب نورانی کا دعویٰ

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک)ڈاکٹرز پیسوں کیلئے کورونا مریضوں کو ماررہے ہیں،کوکب نورانی کا دعویٰ

مزید جانئے:کرونا کے باعث تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی انتقال کرگئے

کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اور متنازعہ بیان سامنے آگیا ہے اور اس بار یہ بیان مذہبی حلقے سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت کی طرف سے آیا، مذہبی رہنما کوکب نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرز حضرات کورونا وائرس کے مریضوں کو جان بوجھ کر ڈونیشن کی وجہ سے مار رہے ہیں۔

ایک تقریر کے دوران کوکب نورانی نے کہا کہ لوگوں کو کسی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن تمام احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنا ضروری ہے تاکہ اس جان لیوا وائرس سے بچا جاسکے۔

کراچی کی ایک مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کوکب نورانی نے کہا کہ” ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہر مریض کا کورونا کا ٹیسٹ کررہے ہیں اور پھر سب کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیتے ہیں، پھر مریض گھر واپس آنے کے قابل بھی نہیں رہتا، اور یہ صرف اس لیے ہورہا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کو مریضوں کو مارنے کے پیسے مل رہے ہیں ، یہاں تک کہ وہ آپ کے گھر والوں کو بھی آپ کو دیکھنے نہیں دیں گے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودی کورونا وائرس کیلئےجو ویکسین تیار کررہے ہیں اس سے وہ ہمارے ذہنوں کو کنٹرول کرسکیں گے،” یہودی اس ویکسین میں ایسی چپ ڈال رہے ہیں جو انسانی دماغ کو کنٹرول کرسکتی ہے، جس نے بھی وہ ویکسین ایک بار استعمال کی وہ خود سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گا۔

کوکب نورانی نے مزید کہا کہ یہودی دنیا کو قابو کرنے کیلئے روایتی کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی جیسے بٹ کوائن سے تبدیل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے انسانوں پر نظر رکھی جاسکے۔

Related posts

One Thought to “ہ ڈاکٹرز حضرات کورونا وائرس کے مریضوں کو جان بوجھ کر ڈونیشن کی وجہ سے مار رہے ہیں۔کوکب نورانی کا دعویٰ”

  1. […] مزید جانئے:ہ ڈاکٹرز حضرات کورونا وائرس کے مریضوں کو جان… […]

Leave a Comment