ہیڈفونز پر اونچی آواز میں گانے سننے والوں کے لئے بری خبر

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہر شخص ہیڈفونز استعمال کرتا ہے اور اکثریت بہت بلند آواز میں ہیڈفونز پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ایسے لوگوں کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیڈفونز یا ایئرفونز پر زیادہ اونچی آواز میں میوزک سننے سے قوت سماعت شدید متاثر ہوتی ہے۔ امریکن ہاسپٹل کی کلینیکل آڈیولوجسٹ ڈاکٹر لبنیٰ شرافلے کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ 85ڈیسی بلز سے زیادہ بلند آواز زیادہ دیر تک سنتے ہیں ان کی سماعت متاثر ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ “

مزید جانئے:صبا قمر کی بھارتی گانے پرڈانس ویڈیو وائرل

ڈاکٹر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ ”یہی وجہ ہے کہ جو لوگ شور والی جگہوں پر کام کرتے ہیں ان میں قوت سماعت متاثر ہونے کی شرح دوسروں سے زیادہ ہوتی ہے۔ فی زمانہ ہیڈفونز اور ایئرفونز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے چنانچہ یہ شرح عام لوگوں میں بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ہیڈفونز پر جتنی بلند آواز میں گانے سنتے ہیں وہ 85ڈیسی بلز سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس سے کانوںکو جو نقصان پہنچتا ہے زیادہ تر وہ ناقابل تلافی ہوتا ہے۔“

Related posts

One Thought to “ہیڈفونز پر اونچی آواز میں گانے سننے والوں کے لئے بری خبر”

Leave a Comment