کورونا وائرس فیس ماسک پر کتنے دن تک موجود رہتا ہے،تحقیق سامنے آگئی

ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس فیس ماسک کی سطح پر ایک ہفتہ جبکہ سٹیل اور پلاسٹک کی سطح پر 4 دن تک موجود رہ سکتا ہے، اس وائرس کو ختم کرنے کیلئے عام صابن اور بلیچ ہی کافی ہے۔

مزیدجانئے:کرونا وائرس پر حکومت سوائے میٹنگز کے اور کچھ نہیں کر رہی،چیف جسٹس حکومت پر برہم

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس کیلئے استعمال کردہ ماسک کی بیرونی تہہ پر وائرس ایک ہفتے تک موجود رہ سکتا ہے اس لیے ماسک کے باہر والے حصے کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے، اس کے علاوہ پلاسٹک اور اسٹیل کی اشیاء کی سطح پر اگر وائرس موجود ہو تو یہ ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتا ہے، اس وائرس کو مارنا مشکل نہیں ہے گھر میں موجود عام صابن یا بلیچ کے ساتھ پانی سے دھو کر اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران ایک کمرے کی مختلف اشیاء پر اس وائرس کے موجود رہنے کے وقت کو جانچا گیا جس سے پتا چلا کہ پیپر اور ٹشو پر تین گھنٹے موجود رہا ، کپڑے اور لکڑی کی اشیاء پر یہ ایک دن تک زندہ رہا جبکہ شیشے کی اشیاء اور کرنسی نوٹوں پر یہ وائرس 2 سے 4 روز تک موجود رہا۔

ماہرین کے مطابق یہ وائرس اگر فیس ماسک پر لگ جائے تو یہ سات دن کے بعد بھی موجود رہتا ہے،ریسرچ میں شریک ایک محقق کا کہنا تھا کہ اگر آپ کورونا سے بچنے کیلئے سرجیکل ماسک استعما ل کرتے ہیں تو اس کی بیرونی سطح کو چھونے سے گریز کریں کیونکہ آپ کے ہاتھ پر یا ماسک کی بیرونی سطح پر موجود وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوکر آپ کو متاثر کرسکتا ہے۔

Related posts

One Thought to “کورونا وائرس فیس ماسک پر کتنے دن تک موجود رہتا ہے،تحقیق سامنے آگئی”

Leave a Comment