غیراخلاقی مواد بند نہ ہوا تو بین کردیں گے، پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو فائنل وارننگ

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک)”غیراخلاقی مواد بند نہ ہوا تو بین کردیں گے”- پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو فائنل وارننگ جاری کردی۔

صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کی ویڈیو کے بعد صحافیوں کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف لوگوں کی طرف سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور فحش ویڈیوز کی شکایات مل رہی ہیں۔ جس پر ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کی گئی لیکن ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے۔

پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ہمیں ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپ بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، بیگو کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts