فاؤنٹین ہاؤس میں منی سینما تیار- ڈاکٹر نیلوفر حمید نے ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس کے ہمراہ افتتاح کیا ۔

لاہور(لاہورنیوز42 نیوز ڈیسک) فاؤنٹین ہاؤس میں منی سینما تیار کر دیا گیا ۔ زہنی امراض میں مبتلا افراد بھی مووی سے لطف اندوز ہو سکیں گے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی گئی فلمز دکھائی جائیں گی۔ تاکہ ان کی حالات میں بہتری لات لائی جا سکے

فاؤنٹین ہاؤس میں ممبران ( مریضوں)کی انٹرٹینمنٹ کے لیے مووی سیکشن قائم کر دیا گیا ۔ فیمیل بلاک میں مووی سیکشن کا افتتاح کر دیا گیا ـ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر نیلو فر حمید ۔ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس سید عمران مرتضی ۔ عائشہ عمران مرتضی نے شرکت کی ۔ ممبران مریضوں کی تفریحی پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے مووی سیکشن کو بنایا گیا ۔ڈاکٹر نیلوفر ری کریشینل یونٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔ مووی سیشن یونٹ میں فلم ، ڈرامہ ، اور معلوماتی ڈاکیومینٹریز کو ڈسپلے کا حصہ بنایا جائے گا ۔ابتدائی طور پر جوانی پھر نہیں آنی ٹو دکھائی گئی۔

Related posts

Leave a Comment