شارجہ میں کم سن لڑکی اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک

بدقسمت بچی کے والدین کئی گھنٹے تک اس کی موت سے انجان گہری نیند سوتے رہے

نواز شریف نے اپنے بھائی کو آج ہی اے پی سی تاریخ دینے کا کہا تھا : عارف حمید بھٹی

 شارجہ میں ایک المناک سانحہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ لڑکی اپنے اپارٹمنٹ سے گراؤنڈ فلور پر گرکر ہلاک ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالا سے ہے۔ یہ واقعہ رات کے وقت ڈھائی بجے پیش آیا۔ بچی کے والدین اپنی لخت جگر کی موت سے بے خبر کئی گھنٹے سوتے رہے ۔ انہیں اس واقعے کی خبر تب ہوئی جب پولیس اور طبی امداد کی ٹیموں نے انہیں آ کر جگایا۔

دنصیب والدین یہ خبر سُن کر سکتے میں آ گئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آدھی رات کے وقت کسی شخص نے ایک شدید زخمی لڑکی کو دیکھ کر پولیس کا اطلاع دی جس کے بعد طبی امداد کی ٹیمیں اور ریسکیو عملہ چند منٹوں کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہسپتال لائے جانے سے کافی دیر پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔

Related posts

One Thought to “شارجہ میں کم سن لڑکی اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک”

Leave a Comment