نیا پاکستان پرانی کرپشن

تحریر ڈاکٹر عطاءالودود

امید واثق تھی کہ تبدیلی سرکار کے آتے ہی انتظامیہ بھی اپنے رنگ ڈھنگ تبدیل کرے گی اور کرپشن کے ناسور سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرے گی لیکن بصد افسوس لکھنا پڑ رہا ہے

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

جس سرکاری محکمے کو کھنگال لیا جائے کرپشن بام عروج پر ہوگی یہاں تک کہ اس قدر بد معاشی کا کلچر فروغ پاچکا ہے کہ اگر کرپشن کہانی لکھی جائے تو دھمکیوں پہ نا ہنجار اتر آتے ہیں نائب قاصد آگے کئے جاتے ہیں پگڑیاں اچھالنے کے لئے چلی ہے رسم کے کوئی نا سر اٹھا کے چلے معاشرہ اس قدر بربادی کے دہانے پر کہ مینار پاکستان پر رونما ہونے والے سانحہ سے بھی نظریں چرائی جارہی ہیں اس میں بھی لڑکی بیچاری کا قصور تلاشا جا رہا ہے

افغانستان میں طالبان کی حکومت آگئی ہے اور پا کستان میں بعض دیوانے ایسے جشن منا رہے ہیں گویا ان کی حکومت آگئی ہو ہماری پہلی توجہ مملکت خداداد کی فلاح و بہبود ہونی چاہئے باقی ہر چیز پس منظر میں چلی جانی چاہئے شائد اسی لئے دنیا ہمیں سنجیدگی سے لیتی ہی نہیں

Related posts

One Thought to “نیا پاکستان پرانی کرپشن”

  1. […] نیا پاکستان پرانی کرپشن […]

Leave a Comment