عید کے بعد مزید مشیروں ، معاونین خصوصی کے استعفوں کا امکان

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک)عید کے بعد کابینہ میں ردو بدل، مزید مشیروں ، معاونین خصوصی کے استعفوں کا امکان عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو تبدیلیوں کا امکان ہے دو غیر منتخب مشیروں کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم کے مزید مشیروں ، معاونین خصوصی کے مستعفی ہونے کا امکان ہے اور ان کی جگہ منتخب ارکان پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے گا،ناقص کارکردگی والے وزرا ء کو یا تو فارغ کیا جائے گا یا انہیں غیر اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

مودی کے گڑھ میں مسلمان تاجر نے اپنے دفتر کو کورونا مریضوں کے لیے ہسپتال بنا دیا

نجی چینل کے مطابق حالیہ دنوں میں چینی، گندم آٹے کے بحران، پٹرول کی قلت ، لوڈشیڈنگ نے حکومت کو ساکھ کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات اور شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن کو بھی کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔ وزراء حالیہ پٹرول بحران پر ندیم بابر کی طرف انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور ان پر حکومت کے اندر اور میڈیا پر کھل کر تنقید ہورہی ہے۔ ایسے میں کئی ذمہ داران کی چھٹی متوقع ہے۔وزیر اعظم کے نوٹس میں یہ بات بھی لائی گئی کہ بعض وزرا ء کرپشن میں بھی ملوث ہیں۔کچھ وزراء اپنا کام نہیں کرتے، دوسروں کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں جس پر آنیوالے دنوں میں سخت ایکشن متوقع ہے۔

عددی کمی کی وجہ سے وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں تو نہیں مگر کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پنجاب میں آٹے ، چینی کے بحران اور اشیائے ضروری میں اضافے نے عوام میں سخت ردعمل پیدا کیا ہے، وزیراعظم عمران خان اوپر نیچے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں

Related posts

One Thought to “عید کے بعد مزید مشیروں ، معاونین خصوصی کے استعفوں کا امکان”

Leave a Comment