” تم نے خود کشی نہ کی تو میں تمہارا ریپ کروں گا اور پھر ۔۔۔ ” سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی کو دھمکیاں

لاہورنیوز42 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

کرکٹر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

ریا چکروتی نے سوشل میڈیا پر سائبر کرائم سے مدد کی درخواست کی ہے اور خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ ریا چکروتی نے ایک میسج کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دھمکی دینے والے شخص نے ریا چکروتی سے کہا کہ وہ خود کشی کرلیں بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان پر ہر طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن وہ خاموش رہیں ، انہیں قاتل کہا گیا ، وہ خاموش رہیں ، میں شرم میں خاموش رہی۔ لیکن میری خاموشی آپ کو یہ بتانے کا حق کیسے دیتی ہے کہ اگر میں خودکشی نہیں کروں گی تو میری آبروریزی اور میرا قتل کردیا جائے گا ۔

Related posts

One Thought to “” تم نے خود کشی نہ کی تو میں تمہارا ریپ کروں گا اور پھر ۔۔۔ ” سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی کو دھمکیاں”

Leave a Comment