کرونا وائرس کے متاثرین کو آب زم زم دیا جائے، امام کعبہ

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے دنیا بھر میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے تمام ممالک اس وائرس کے تدارک کیلئے نئے نئے طریقہ کار اپنا رہے ہیں,سعودی عرب میں یہ مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہاہے,رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل امام کعبہ نے بھی اپنی تجویز دے دی ہے۔

مزید جانئے:کرونا وائرس:گوگل پر پاکستانی کیاکیا تلاش کر رہے ہیں؟

امام کعبہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو آب زم زم پلایا جائے ۔امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام اسپتالوں میں آب زم زم بھیجا جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں، اس سے متاثرین کو نفسیاتی اور جذباتی طور پر علاج میں مدد ملے گی، آب زم زم سے کرونا متاثرین جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔

امام کعبہ اس وبا سے بچنے کیلئے دعا بھی کروا چکے ہیں

عودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملک میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہدایات اور طریقہ کار پر عمل کیا گیا تو کرونا کے کیسز کم سے کم ہوسکیں گے جبکہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا تو تعداد مزید بڑھ سکتی ہے

Related posts

One Thought to “کرونا وائرس کے متاثرین کو آب زم زم دیا جائے، امام کعبہ”

  1. […] مزید جانئے:کرونا وائرس کے متاثرین کو آب زم زم دیا جائے، … […]

Leave a Comment