کرونا وائرس کے نام پر فحش فلمیں بننے لگیں،تفصیلات جانئے

لاہورنیوز42(ویب ڈیسک) ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے اور دوسری طرف مفاد پرست لوگ اس خوف اور بیماری کے ٹرینڈز کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شہرت بنانے اور پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اب تک تو فحش اداکارائیں اور ماڈلز ہی سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے ٹرینڈز میں پوسٹس کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی تھیں لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ اب کورونا وائرس کے نام سے فحش فلمیں بھی بننے لگی ہیں۔ ویب سائٹ goat.com.auکے مطابق کورونا وائرس سے متعلق فحش فلمیں اس تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں کہ ان کے لیے ’کورونا وائرس پورن‘ کے نام سے ایک باقاعدہ کیٹیگری بن گئی ہے۔ فحش فلموں کی صرف ایک ویب سائٹ ’پورن حب‘ پر ہی اب تک اس نوع کی 123فلمیں پوسٹ ہو چکی ہیں۔

مزیدجانئے:ماروی سرمد سے جھگڑا ،جیو نے خلیل الرحمان قمر کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا

ایک طرف ان فلموں کے ٹائٹلز میں کرونا وائرس کا نام استعمال کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف ان فلموں میں کرداروں نے ہیزمٹ (کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا حفاظتی باڈی سوٹ) اور فیس ماسک وغیرہ پہن رکھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان فلموں کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چنانچہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایسی فلموں کے ذریعے محض کورونا وائر س کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فحش مواد کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related posts

One Thought to “کرونا وائرس کے نام پر فحش فلمیں بننے لگیں،تفصیلات جانئے”

Leave a Comment